افغانستان میں خواتین کیلئے مخصوص شاپنگ مالز کھل گئے
کابل(آئی این پی ) افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین دکان داروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔