آشیانہ کیس‘ 5 گواہوں کے بیان قلمبند‘ 25 مارچ کو جرح ہو گی
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب گواہوں، جرح کیلئے وکلاء 25مارچ کو طلب کر لئے، نیب کے پانچ گواہوں نے بیان قلمبند کروا دیئے۔
شہباز شریف کے نمائندے نے حاضری مکمل کروائی۔ اس ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد خان چیمہ بھی شریک ملزم ہیں۔