• news

عالمی مارکیٹ کی زیر اثر ملکی صرافہ بازار میں سونا 4100 روپے تولہ مہنگا 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ  کے ساتھ 1989ء ڈالر فی اونس ہو گئی۔ جس کے سبب پاکستان میں  فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4100 روپے اور 3516 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 8 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  ایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.73 روپے بڑھ کر 1929 روپے کی سطح پر آگئی۔

ای پیپر-دی نیشن