دوحصوں میں کاٹی گئی شاہکار پینٹنگ کو دوبارہ 200 سال بعد ایک کر دیا گیا
`
ڈنمارک (نیٹ نیوز) لگ بھگ دو سوسال بعد ایک ایسی پینٹنگ کے دونوں حصوں کو ایک ساتھ رکھ دیا گیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ ایک ہی پینٹنگ تھی، جسے بعد میں کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اب دونوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے۔
یہ سترھویں صدی میں بنائی گئی فلیمش پینٹنگ ہے جنہیں اب ڈنمارک کے نیواگارڈ میوزیم میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔ پھر ساتھ ہی کرسی کا کچھ حصہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصور نے کھڑی ہوئی خاتون کو ساتھ ہی پینٹ کرکے پورے خاندان کو ایک تصویر میں سمویا تھا، جسے کسی وجہ سے بعد میں الگ کیا گیا ہے اور اب یہی وجہ ہے کہ اسے پینٹنگ کو دوبارہ جوڑا گیا ہے۔ تاہم پورٹریٹ آف لیڈی نامی تصویر الگ جگہ موجود تھی جو 2014ء میں نیلامی کے بعد ایک اور شخص سالومن لیلیان کی ذاتی گیلری میں رکھی گئی تھی۔ تاہم اب اس معمے کو حل کر لیا گیا ہے اور تصاویر کے دونوں ٹکڑوں کو ایک ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔