وزیر اعظم کے مشیر، ن لیگ کے رہنما امیر مقام کے خلاف نیب انکوائری بند
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کر دی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق انکوائری بند کرنے کا فیصلہ حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج پر کیا گیا۔ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا۔ امیر مقام کے خلاف نامعلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات ہیں۔ نیب نے انکوائری بند کی فیصلے میں کہا گیا کہ کیس مزید آگے بڑھانے کیلئے کوئی شواہد نہیں ملے۔