رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے:شیخ رشید
اسلام آباد (آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحلہ وار ٹوئٹس میں موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیے تھا، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ، دیوالیہ ریاست کوکیا اور یہ کہتے ہیں سیاست داوپرلگادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نیتباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ شیخ رشید نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کیسامنیرکھاجائے، بھوکیمرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔