• news

لسبیلہ: کار سیلاب میں بہہ گئی، ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق 


لسبیلہ (نامہ نگار) جھاؤکے قریب کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ کار میں 8 افراد سوار تھے۔ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ ایک فیملی سے تعلق تھا، کار سوراب سے آواران جا رہی تھی۔ جب کہ روڈ کا جو پل ٹوٹ گیا تھا اور ٹریفک کی روانی میں تعطل آگیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی مشینری مسلسل کام کررہی اور روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دریں اثناء جو افراد پانی میں بہہ گئے تھے۔ لیویز ذرائع سے ان کی شناخت عبداللہ ولد مولابخش زہری ساکن سوراب، سکندر آباد منیر احمد ولد مراد بخش زہری ساکن سوراب، عائشہ بی بی بنت خدا بخش ساکن سوراب، نور زادی بنت مولا بخش ساکن سوراب، سمیہ بی بی بنت منیر احمد، حبیبہ بی بی بنت منیر احمد اور منیر احمد کی ایک اور بیٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن