لاہور میں متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ زیورات اور قیمتی سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ میں فاروق کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 7 ہزار روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں متین اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3 لاکھ 55 ہزار روپے، طلائی زیورات اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں مقصود سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں یعقوب سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں زاہد سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں طاہر سے گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں وقاص سے گن پوائنٹ پر 2ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے شیراکوٹ اچھرہ کے علاقے میں محمد حسین کے گھر سے3 لاکھ 43 ہزار روپے‘ طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے مصطفی ٹاؤن، غالب مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے3کاریں، ہنجروال سے رکشہ جبکہ نولکھا، کاہنہ، رائے ونڈ، لٹن روڈ، ملت پارک،گجرپورہ، ڈیفنس، اچھرہ، رنگ محل اور نصیرآباد کے علاقوں سے10 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔