• news

حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے:سعد رضوی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بدستور پریشانیوں سے دوچار ہے۔ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔ پی ڈی ایم قیادت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی۔ پتا نہیں آئی ایم ا یف کی غلامی کا طوق کب قوم کے گلے سے نکالا جائیگا۔ اربوں کے اثاثے رکھنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، مہنگائی بے روز گاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ججز کو من پسند فیصلوں کے بجائے حقائق اور شواہد کی بنا پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انصاف کا معیار سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔عمران خان ملک میں فاشسٹ نظام چاہتے ہیں۔ عوام کا اب اداروں پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ملک میں نہ آئین کی بالادستی ہے نہ قانون کی حکمرانی ہے۔ جتھے نے پورا ملک یرغمال اور عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا یا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن