پیپلز پارٹی :خواتین ، اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر میں کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین ریزرو سیٹ پر نیلم جبار، شازیہ عابد،عائشہ نواز چودھری، عائشہ قدیر غوری ودیگرجبکہ اقلیتی نشستوں پرسارہ سیموئل،نسیم سہوترا،دینا رام،وسیم شہاب الدین،شاہد ولیم،ظفر زمان سکروٹنی کیلئے موجود تھے۔