• news

 زمان پارک سے پولیس پر فائرنگ دہشتگردی ہے:ذوالفقار علی بدر


لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر نے کہا کہ زمان پارک کے اندر سے جو پولیس کے اوپر فائرنگ کی گئی دہشتگردی ہے۔پولیس نے جو اسلحہ زمان پارک سے برآمد کیا ہے۔ اسلحے کے پیچھے کون ہے اور اس کے کیا عزائم تھے۔ اس پر مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ عمران خان کے گھر سے اسلحہ کی برآمدگی عمران خان کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے۔ ملک میں آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں یہ بات عمران خان ذہن میں رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن