• news

نازیہ جبیں نے الحمراء کیفے ٹیریا کا دورہ ،ناقص انتظامات پر ٹھیکہ منسوخ کردیا


لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر نازیہ جبیں نے الحمراء کیفے ٹیریا کا دورہ کیا۔ نازیہ جبیں کا کیفے ٹیریا کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی،ٹھیکہ منسوخ کرنے کا حکم دیا۔الحمراء عالمی درجہ کا ادبی وثقافتی ادارہ ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں الحمراء آتے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹرعوام کیلئے معیاری کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہونے چاہیے۔ نازیہ جبیں نے مختلف الحمراء کے مختلف مقامات پر بھی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ الحمراء داخلی دروازے پر موجود ٹکٹ گھر کی حالت بہتر بنانے کی ہدایا ت جاری کیں۔ الحمراء ہمارے ثقافتی ماتھے کا جھومر ہے۔ صفائی ستھرائی، سکیورٹی سمیت کسی بھی معاملہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی 

ای پیپر-دی نیشن