• news

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی کاپی کے ایل آئی، ترقیاتی منصوبوں کا دورہ 


لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کل لاہور شہر کیلئے مجوزہ و جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر مجوزہ انڈر پاس ، گھوڑا چوک ڈیفنس اور کیولری چوک پر مجوزہ منصوبوں کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔  لاہور برج توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف انٹرچینج پر انڈر پاس اور کیولری چوک و گھوڑا چوک پر نئے منصوبوں سے بڑی تعداد میں شہری مستفید ہونگے۔ شہر میں ٹریفک کی روانی آسان ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو نے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت بھی ہو گی۔ تمام منصوبوں کے پلاننگ میں گرینری اور ماحولیاتی تحفظ کے تمام پہلوؤں کو یقینی بنایا جائے گا۔جبکہ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی پی کے ایل آئی میں سکیورٹی کیلئے کیمرے لگائے گی۔ پی کے ایل آئی کے گرد بجلی کی تمام تاریں ایک ہفتہ میں انڈر گراونڈ کرنے کا حکم دیا۔ گرین بیلٹس سے تمام کنٹینرز کو فوری ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ پی کے ایل آئی کامانومنٹ نیا ڈیزائین کیا جائے۔ ماہرین منظوری دیں گے۔ کمشنر لاہور نے شائننگ اینڈ گرین گروپ کے تحت تمام محکمے کو پی کے ایل آئی طلب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن