قصور: انتظامیہ کی نااہلی‘ شہر بھر کی اہم سڑکوں پر تجاوزات کی بھر مار
قصور (نمائندہ نوائے وقت) انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث شہر کی اہم شاہرات پر تجاوزات کی بھر مار، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ھونے لگا ۔ شہر کی اہم شاہرات بلھے شاہ روڈ، للیانی اڈا چوک، پرانا لاری اڈا روڈ، کوٹ بلوچاں،کوٹ پیراں سمیت درجنوں مقامات پر تاجروں اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھا ہے سرکاری نقشہ کے مطابق شہر کی شاہرات بیس سے تیس فٹ چوڑی ہیں لیکن موقع پر تجاوزات کی وجہ سے پانچ سے ساتھ فٹ تک محدود ہوکررہ گئی ہیں جوکہ انتظامیہ کی نااہلی اور بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے ۔ تاجروں نے مزید گفتگو کرتے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ اس سلسلہ میں بلدیہ چیف افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سوموار سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائیگا۔