پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کررہی ہے : ملک زمان وٹو
بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) پی ڈی ایم انتشار کی سیاست کررہی ہے ملک حالات اور خراب معیشت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے امپورٹڈ حکومت کو الوداع کہنے کا وقت قریب آرہا ہے ان خیالات اظہار رہنما تحریک انصاف سابق وائس چیئرمین وزیراعلی شکائت سیل ڈسٹرکٹ شیخوپورہ امیدوار پی پی 141 ملک زمان وٹو نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سازشی حکومت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے پی ڈی ایم کے اقتدار پر قابض رہنے کے خواب کو چکنا چور کردیا ہے۔