• news

  کھاد بیج سمیت زرعی آلات کو فوری سستا کیا جائے: طاہر مجید 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ اس وقت فوڈ سکیورٹی ہے زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم گندم ،چینی دالیں اور دیگر اشیاء بیرون ملک سے منگوا رہے ہیں ملک میں لاکھوں ایکڑ اراضی بے کار پڑی ہے اگر اس پر کاشتکاری کی جائے تو فوڈ سکیورٹی کے خاتمے کیساتھ ساتھ پاکستان اپنے قرضے بھی اتار سکتا ہے مگر یہاں متعلقہ محکموں کے افسر زرعی پالیسیاں بنانے کی بجائے زرعی زمینوں پر ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانے پر توجہ دے رہے ہیں غلہ منڈی میں تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے چوہدری طاہر مجید نے کہاکہ کھاد بیج سمیت زرعی آلات کو فوری طور پر سستا کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن