شیخوپورہ:11سالہ شفیق الرحمن نے 22دن میں قرآن پاک حفظ کرلیا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز عالم دین قاری حافظ عبدالرحمن شاہد کے 11سالہ بیٹے حافظ شفیق الرحمن نے صرف 22دنوں میں قرآن پاک حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے اس سے قبل سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے نانا مولانامحمد ابراہیم میر سیالکوٹی نے ایک ماہ میں قرآن پاک حفظ کیا تھا حافظ شفیق الرحمن نے یہ اعزاز جامعہ ریاض الجنہ محلہ پیر بہار شاہ کے قاری شہزاد احمد عفیف کی شبانہ روز محنت سے حاصل کیا ہے ، قاری حافظ عبدالرحمن شاہد کے مطابق انکے خاندان میں حفاظ کرام کی تعداد 18ہوگئی ہے 22 دن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کرنے پر شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے حافظ عبدالرحمن شاہد کو مبارکباد دی ۔