پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے :کامران ذوالفقار
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی چودھری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے قوم مائنس ون فارمولا نہیں مانتی جبکہ کپتان کیخلاف بے بنیاد ، من گھڑت مقدمات سے موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ ، انتقامی سیاست اور بغض سے بھرا روپ بھی قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے حکومت اپنی غلط پالیسیوں اور اقتدار بچانے کیلئے ملک کو کمزور کر رہی ہے رات کے اندھیرے میں پٹرول ،بجلی بم گرانے والوں کا یوم حساب آنے والے ہے۔