عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا:وفاقی وزیر تعلیم
فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خاں کا سیاہ اور بھیانک چہرہ ملک کی تباہی کا مسلسل سبب بن رہا ہے۔ یہ شخص یہودی لابی کا ایجنٹ ہے اور پاکستان میں یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ اس نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا دراصل 2014 میں اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی تو آج ملک کے حالات ایسے نہ ہوتے۔ اس وقت بجلی کے بل جلائے گئے پرائم منسٹر ہاوس اور پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔ پٹرول بم رکھے یہ شخص بغاوت کا مرتکب ہے اور اس شخص کےخلاف بغاوت کا مقدمہ ہو نا چاہئے تھا لیکن کچھ لوگ اپنے مفادات کےلئے پاگل ہو ئے جا رہے ہیں اس کےلئے حالانکہ4 سالوں میں اس کی کارکردگی صفر رہی اور ملک کو تباہ کردیا اگر 2018 میں نواز شریف کی حکومت ہوتی تو پاکستان ایشیاءکا خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہوتا۔ انہوں نے نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹلی میانی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ذوالفقار علی بھٹہ چوہدری افتخار علی بھٹہ چوہدری احمد حسن بھٹہ کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شامل ہونے اور الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدواروں کی برملا حمایت کرنے کے اعلان پر ایک فقید المثال جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔