• news

زمان پارک سے 100 مسلح لوگ گرفتار ہوئے، دو صوبوں میں الیکشن فساد پیدا کریں گے : رانا ثنا  

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے زمان پارک سے 100 مسلح لوگ گرفتار ہوئے۔ دو صوبوں میں انتخابات ملک میں فساد پیدا کریں گے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلیاں فساد پھیلانے کیلئے توڑی تھیں۔ یہ انتخابات ایک نئے بحران کو جنم دیں گے۔   فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  عمران خان نے مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ ثابت ہو گیا مریم نواز اس  فتنہ فساد والی سیاست   کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا۔ وہ لوگوں کو بے وقوف بنانا چھوڑیں۔ عمران خان جتھوں کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ آور ہوئے۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی۔ اگر سڑک پر حاضری لگنی ہے تو گھر سے ہی حاضری لگا دیتے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے کہا کہ عمران خان نے ملکی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول بم پلاسٹک کی  بوتل میں بنیں یا شیشے کی‘ اس  کا حساب دیں۔ یہ حالات جو پیدا ہوئے ہیں‘ یہ آپ نے خود کئے ہیں۔  کمپلیکس آنے والوں کی لسٹ پولیس کو نہیں ملی تھی؟۔ ہر کوئی تین چار سو لوگ عدالت لے جائے تو پھر ملک کیسے چلے گا۔  آپ نے بڑی محنت سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ انہیں جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا پروگرام تھا۔

ای پیپر-دی نیشن