• news

کل دن اور رات کا دورانیہ برابر اور سورج محوری چکر پورا کریگا


ڈسکہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) کل 21 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا اور موسم بہار کی آمد کے باعث درختوں پر بھورا اور گندم فصل میں دانہ پڑنا شروع ہو جائے گا۔ بعض ممالک میں اسی دن کو نوروزکہتے ہیں اور اسے عید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج 20 مارچ اور 21 مارچ کی درمیانی شب 9 بجکر 55 منٹ پر سورج اپنا 5 کروڑ 88 لاکھ 6 سو میل کا محوری چکر پورا کرتا ہوا اس نقطہ آغاز پر پہنچ جائے گا جہاں تخلیق کائنات کے وقت اپنے سفر کی ابتداء کی تھی۔ اس وقت زمین سورج کے قریب سے گزر رہی گی۔ اس دوری کا فاصلہ 9 کروڑ 45 لاکھ میل سے کم ہوکر 9 کروڑ 15 لاکھ  میل ہو جائے گا۔ 21 مارچ سے افغانستان‘ ایران اور دیگر ممالک میں شمسی سال شروع ہو جائے گا۔
دن رات برابر

ای پیپر-دی نیشن