• news

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کیس ختم کرائے‘ 72 گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا‘ شیخ رشید


لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے کرپشن کے کیس30اپریل تک ختم کرالیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑے گا ،90دن میں نگران حکومت ختم ہوجائے گی ،13کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبربھی نہیں ہیں ،نوازشریف کاانتظارکرتے کرتے لوگ تھک جائیں گے ،عمران خان کے دستخط والی فائل زمین کھا گئی یاآسمان نگل گیایہ وقت ہی بتائے گا ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شکرہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں نکلی ،کسی کواحساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہے ،مری میں سیشن جج عارف نسیم نے حکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کوخارج کردیاہے ،آئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا پھرالیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے  ،عمران کوطاقت سے نہیں نکالاجاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورچین نے جھنڈی کرادی ہے،دونوں پاکستان سے اکنامک ریفام کی ڈیمانڈکررہے ہیں، اسحاق ڈارصاحب3ماہ تک مذاکرات مکمل ناکراسکے ،ڈالر200کاکروانے آئے تھے300کاکر دیا،مئی تک ٹھنڈی چھائوں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل تک  موخرہوگیاہے ،انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کاپاکستان پرشدیددبائوہے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن