چیف جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے 3 ججز کے ساتھ کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (نیٹ نیوز) چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے دو بینچ تشکیل دے دیئے گئے، ایک بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ دوسرا بینچ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔ پہلی مرتبہ دونوں بینچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسوں کی سماعت کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹری ہائی کورٹ کی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی، نئی سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔نئی سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل سیٹ سے کیسوں کی سماعت ہو سکے گی، سپریم کورٹ بار کے بلوچستان سے نائب صدر کی جانب سے کل سپریم کوٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔
چیف جسٹس