ایران میں داعش کے 2 دہشت گردوں کو پھانسی‘ 3 کو 25 سال قید
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران میں گزشتہ برس شاہ چراغ کے مزار پر فائرنگ کرکے 15 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں داعش سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو پھانسی جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے فارس کی عدالتوں کے سربراہ کاظم موسوی نے بتایا کہ ایران افراد کو سزائوں کے خلاف اپیل کا حق ہے۔ اگر اپیل میں بھی سزا برقرار رکھی جاتی ہے تو مجرمان کی سزائوں پر عملدرآمد کر دیا جائے گا۔ پھانسی کی سزا پانے والوں کا تعلق داعش افغانستان سے ہے۔ اس کیس میں مزید 3 تاجک شہریوں کوعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ تینوں بھی افغانستان سے تربیت یافتہ تھے اور داعش کیلئے کام کرتے تھے۔
داعش جنگجو پھانسی