• news

 پشاور پولیس چوکی پر حملہ،چمن میں آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود برآمد


پشاور+اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ+خبرنگار خصوصی) خیبر پی کے میں میری خیل پولیس چوکی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم بھی استعمال کئے گئے جس کے باعث چوکی میں کھڑی موٹر سائیکل پر آگ لگ گئی جومکمل طور پر جل گئی۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے چمن میں آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے رحمان کاہول میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن چمن اور گرد و نواح میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تخریب کاروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات اور مسلسل نگرانی کے بعد کیا گیا۔
حملہ، آپریشن

ای پیپر-دی نیشن