ڈاکوئوں‘ چوروں نے متعدد شہریوں کو نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم کر دیا
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے ‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی میں عرفان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 14 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ میں اختر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 95 ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، نواںکوٹ میں مبارک علی سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 22ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں زبیر سے اسلحہ کے زور پر81ہزار اور موبائل فون، گجر پورہ میں غضنفر سے 48ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں محی الدین سے 26ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں صداقت سے 19ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہڈیارہ میں عابد کے گھر سے 5 لاکھ 18ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان‘ اقبال ٹاؤن اور سرور روڈ سے 2کاریں، ساندہ سے رکشہ جبکہ رائیونڈ سٹی، فیصل ٹاؤن، اچھرہ، لٹن روڈ، راوی روڈ، لاری اڈہ، اچھرہ اور مغلپورہ کے علاقوں سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے