• news

عمران نے سی پیک ختم‘ معیشت تباہ کی: مرتضیٰ جاوید عباسی


ایبٹ آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک کو ختم کیا، معیشت تباہ کی اور خزانہ خالی کر کے آج عدالتوں سے بھاگ رہا ہے۔ یہ ایک ایجنڈے کے ساتھ آیا جس کی حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار احمد نے پیشگوئی کی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں نواحی گاو¿ں بگنوتر میں سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، عمائدین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو اس ملک میں 13 سال اقتدار ملا، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ 70 فیصد پاکستان کی ترقی کے منصوبے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے نام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ممبران سے استعفے دلوائے، صوبائی اسمبلیاں توڑیں، جمہوری نظام سے ملک کو آگے لے جانے کے بجائے اس کو تباہ کیا۔ اس کے بعد یہ بدمعاشی کے ساتھ انصاف کے اداروں اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلا ہے ، اب بات خانہ جنگی پر آ گئی ہے۔
مرتضیٰ جاوید

ای پیپر-دی نیشن