• news

دنیا کا معمرترین 90 سالہ تن ساز


کیلی فورنیا(نیٹ نیوز) کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے جم ایرنگٹن  90 سال کی عمر میں بھی باقاعدگی سے تن سازی ( باڈی بلڈنگ) کرتے ہیں اور جسمانی طور پر جوانوں کی طرح مضبوط اور چاق چوبند ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جم ایرنگٹن کو دنیا  کا معمرترین تن ساز ( باڈی بلڈر) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ امریکی شہری نے صرف 13 سال کی عمر میں تن سازی شروع کردی تھی۔ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا  میں آخری سانس تک تن سازی سے رشتہ برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔
 تن ساز

ای پیپر-دی نیشن