• news

مریم نواز ،راناثناءاللہ تماشا لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے:اعظم خان نیازی 


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اعظم خان نیازی نے کہا کہ راناثناءاللہ ،مریم نواز تماشا لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس نے حملہ کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے۔ لندن پلان کے تحت شہباز سرکار انتقامی کاروائی کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈھائی اور بے شرمی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ پرامن کارکنان کو شہباز سرکار نے اشتعال دلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس جھوٹ اور بد نیتی پر مبنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن