• news

پٹرولیم،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کاجینامحال کردیا:مقررین


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت،سول سوسائٹی کے ورکرزنے پٹرولیم،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ ااضافے وبڑھتی کمرتوڑ مہنگائی کیخلاف اخبارمارکیٹ کے باہرایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیااوربدترین مہنگائی کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میںعلامہ ممتاز اعوان، ریاض چوہدری،شکیل بھٹی،مولاناحنیف حقانی، عامرشاہ زنجانی،اشفاق اعوان،ایس اے جعفری، چوہدری محمدیعقوب ،صاحبزادہ واصف علی اور حافظ یعقوب شاہ نے کہاکہ پٹرولیم،بجلی،گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اورکمرتوڑمہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیا۔دووقت کی روٹی کمانامشکل بنادی غریب عوام فاقوں وخودکشیوں پرمجبور۔علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ مہنگائی میں تاریخی ریکارڈاضافہ بدترین ظلم ہے قاتل مہنگائی نے ملکی تاریخ میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈتوڑدیئے۔حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی آسمان کوچھورہی لیکن مہنگائی کاطوفان تھم نہ سکاجوملک وقوم کیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن