• news

 لاہور کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہے


لاہور(نامہ نگار)شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس عوامی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ لائسنس سینٹرز پر روزانہ کم از کم 10 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں، شہری جب مرضی لائسنس سروسز کیلئے تشریف لاسکتے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک سینٹر، ڈی ایچ اے، لبرٹی سینٹر، ارفع کریم سینٹر اور بحریہ ٹاؤن سینٹر بھی رات 12 بجے تک کیلئے کھلے ہیں۔ مناواں سینٹر، لبرٹی سینٹر 24/7 کھلے رہیں گے۔ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے سے لائسنس جاری کرنا اولین ترجیح ہے، لائسنسنگ میں ٹرانسپرنسی کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن