• news

 ّآئندہ انتخابات میں (ن) لیگ بھر پور حصہ لے گی:ذیشان پرویز


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وانجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ّآئندہ انتخابات میں (ن) لیگ بھر پور حصہ لے گی اور وفاقی وزیر میاںجاوید لطیف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا الحمد اللہ تاجر برادری متحد اور متفق ہوکر میاں جاوید لطیف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ا س بار بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے موجودہ مہنگائی ،مسائل اور بحرانوں کے ذمہ دار تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالوں کے دوران بنائی گئی پالیسیاں ہیں پی ڈی ایم کی حکومت قوم کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس کے ثمرات بھی عوام تک جلد منتقل ہوناشروع ہوجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی سکرٹریٹ میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ، احمد خورشید ، شیخ یعقوب بگا، رانا مہران فیاض، اکبر علی چوہان ،میاں تنویر احمد، ملک اعجاز احمد سمیت دیگربھی موجودتھے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن