• news

 عمران خان کی وجہ سے سیاسی نظام آلودہ ہو چکا:عرفان الحسن بھٹیq


 سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے آج سارا سیاسی نظام آلودہ ہوچکا ہے، اس شخص نے ایک سال سے سڑکوں پر تماشہ لگایا ہوا ہے، نہ تو اس میں خود کوئی سیاسی شرم و حیا ہے اور نہ ہی اس کی پارٹی کے لوگوں کو کوئی شرم ہے کہ یہ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں۔ پی پی 131 میں کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی قیادت ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتی ہے، وفاقی حکومت کے اقدامات سے جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن