• news

 بڑھتی مہنگائی سے آدمی کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے چکی: توصیف سلیم 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ حالیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے معاشرے کے غریب طبقہ کو شدید متاثر کیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید مکمل طور پر جواب دے چکی ہے معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے چارٹر آف اکانومی کی اشد ضرورت ہے ہمیں فوری طور پر بیرونی قرضوں کے استحکام کے فریم ورک، مالی اس کام کے منصوبہ اور ساختی اصلاحات پر مشتمل تین اجزا کے حوالے سے ہنگامی معاشی استحکام پروگرام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی کے ڈیرہ پرتاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن