ایٹمی پلان پربیرونی دبائوانتہائی ناقابل برداشت ہے: ارسلان خالد
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسکے ایٹمی پلان پربیرونی دبائوانتہائی ناقابل برداشت ہے اوریہ دبائو سراسر پاکستان کے اندرونی ودینی معاملات میںکھلی مداخلت ہے جوبین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے غیورعوام آئین کی اسلامی دفعات اور ایٹمی پلان پر کسی بیرونی دبائوکو ہرگزقبول نہیں کریگی اور نہ ہی کسی کو ڈکٹیشن لینے کی اجازت دیگی قوم اسلام اور ایٹمی پروگرام کا دفاع ہر صورت میںکریگی، انہوں نے کہاکہ اسلامی ایٹم بم دشمن قوتوںکوہضم نہیںہورہااورمسلم دنیاکی پہلی ایٹمی قوت پاکستان عالم کفرکی آنکھ کاکانٹابن چکایہودی و بھارتی لابی مسلسل پاکستان کے ایٹمی پروگرام کیخلاف سازشوں میںمصروف کارہے جواسلام پسند ومحب وطن قوتوںکیلئے انتہائی لمحہ فکریہ ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری ارسلان خالد ورک نے کہا کہ ہمارے دین اور ثقافت و روایات پر مسلسل حملے ہورہے ہیں اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں اسلام و پاکستان کے خلاف کسی قسم کی غیر شرعی‘غیر اخلاقی پروگراموں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔