سعودی عرب میں استقبال رمضان کا سلسلہ جاری ،غلاف کعبہ کی صفائی کا کام مکمل
مکہ مکرمہ (ممتازاحمدبڈانی) سعودی عرب میں استقبال رمضان کا سلسلہ جاری ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کی کے ماہرین نے غلاف کعبہ کی صفائی کا کام مکمل کر لیا۔ آپریشنل پلان کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً اس کی مینٹیننس کی جاتی ہے۔ خصوصی ورک ٹیم غلاف کعبہ کے تمام حصوں اور اس کیلئے نصب حصوں کا معائنہ و مرمت کا کام کرتی ہے۔ حجر اسود اور رکن یمنی کی بھی گاہے بگاہے صفائی جاری ہے۔