میرے گھر پر چھاپہ ،امپورٹڈ سرکار ، نگران حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے:بلال اسلم بھٹی
لاہور(نیوز رپورٹر ) تحریک انصاف کے رہنما بلال اسلم بھٹی نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چھاپے امپورٹڈ سرکار اور نگران حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ شہباز سرکار عمران خان سے سیاسی طور پر خوفزدہ ہے۔