• news

پیرسید محفوظ مشہدی کے 2 حلقوں  سے کاغذات نامزدگی جمع 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں پی پی67 اور پی پی 68 سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ پیر سید انوار شاہ مشہدی ان کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جا رہی ہے۔ پیرمحفوظ مشہدی نے کہا کہ جے یو پی ، مسلم لیگ ن کی دیرینہ اتحادی جماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن