• news

لاہور کی عوام مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں:شیخ امتیاز محمود ،زبیر نیازی ،اویس یونس 


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام عہدے داران اور کارکنان مینار پاکستان میں تاریخ سازجلسہ کیلئے بھرپور تیاری کریں۔ لاہور کی عوام مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کیلئے بے تاب ہیں۔ تحریک انصاف ایک  مینار پاکستان پر ایک بار پھر نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن