آٹے کے تھیلے غریبوں کو باعزت بانٹنے کی بجائے پھینکے جا رہے ہیں:چودھری اسلم گل
`
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔نگراں حکومت کا میکنزم مہنگائی کے مارے عوام کیلئے باعث شرمندگی بن رہا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ مفت آٹے کے نام پر ہونے والی بے ہودگی کا نوٹس لیں۔آٹے کے تھیلے غریبوں کو باعزت طریقے سے بانٹنے کی بجائے پھینکے جا رہے ہیں۔