ڈپٹی کمشنرقصور کا دورہ فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس ،انتظامات کا جائزہ لیا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا مختلف فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ،پنجاب حکومت رمضان المبارک میں آٹے پر شہریوں کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا مختلف فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کا تحصیل چونیاں اور کوٹ رادھا کشن کا دورہ،۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں آٹے پر شہریوں کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں فری آٹے کی ڈسٹری بیوشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔رمضان اسپیشل پیکیج کے تحت شہریوں کے لیے فری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں 57 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ تحصیل قصور میں 26تحصیل چونیاں میں 14 تحصیل پتوکی میں 10 اورتحصیل کوٹ رادھاکشن میں 7فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کا تحصیل چونیاں اور کوٹ رادھا کشن کا دورہ، ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری کا تحصیل چونیاں کا دورہ، فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔