روشنی ہسپتال واربرٹن میں فری آئی کیمپ
واربرٹن(نامہ نگار)روشنی ہسپتال واربرٹن میں فری آئی کیمپ لگایا گیا ،کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے سیکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور سو سے زائد آپریشن کئے گئے،اہل علاقہ کا روشنی ہسپتال انتظامیہ سے احسن اقدام پر اظہار تشکر ۔الرحمہ ٹرسٹ رجسٹرڈ لاہور کے زیر اہتمام روشنی کیئر ہسپتال واربرٹن میں میو ہسپتال لاہور کے سینئر آئی سرجن کنسلٹنٹ ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد حسن بخاری کی زیر نگرانی لگنے والے فری آئی کیمپ میںعلاقہ بھر سے آئے سیکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا جدید لیزر فیکو مشین سے درجنوں مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے۔