پریس کلب قصور انتخابات میں شریف سوہڈل صدر، ارشد منیرسیکرٹری منتخب
پتوکی+ بھوئے آصل (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور انتخابات مکمل، شریف سوہڈل صدر، افضل شاہ سینئر نائب صدر اور ارشد منیر چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب۔خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہونے والے پولنگ میں ضلع بھر سے 450 صحافیوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا کانٹے دار مقابلہ کے بعد بانی گروپ کا تمام پینل کامیاب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے سالانہ انتخابات 2023-24 ہوئے جس میں شریف سوہڈل صدر،سید افضل حسین شاہ سینئر نائب صدر، ارشد منیر چوہدری جنرل سیکرٹری،اشرف سانول نائب صدر قصور سیٹ،حکیم ابراہیم ظہیر نائب صدر چونیاںسیٹ، ڈاکٹر عدیل احمد نائب صدر پتوکی سیٹ،ڈاکٹر غلام مصطفی ترنم نائب صدرکوٹرادھاکشن سیٹ، سید رضوان کاظمی سیکرٹری نشرو اشاعت،چوہدری اعظم ایڈیشنل سیکرٹری، رحمت علی طاہر جوائنٹ سیکرٹری،مہر محمد اکرم فنانس سیکرٹری،جبکہ سید عابد علی شاہ بخاری آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن بورڈ میں چیئرمین چوہدری ندیم اختر،کوارڈینیٹر محمد رفیق میاں ایڈووکیٹ، جبکہ ملک عبدالعزیز نے ممبر تحصیل کوٹرادھاکشن، محمدجاویدسہوتراصدر پریس کلب پتوکی نے ممبر تحصیل پتوکی،آغا ریاض احمد قریشی نے ممبر تحصیل چونیاں اورعمران نجفی نے ممبر الیکشن بورڈ قصور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ میڈیا فرینڈز گروپ کے امیدوار برائے صدر سید تنویر شاہ بخاری نے انتخابات کوصاف شفاف اور غیرجانبدارانہ قرار دیا
جبکہ منتخب صدر شریف سوہڈل نے ضلع بھر کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور بلاتفریق صحافیوں کے مسائل کے حل کی کوشش کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پرسابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری،معروف سوشل ورکر ارسلان صادق،ڈپٹی کمشنرقصور،ڈی پی ای او قصور ممتاز قانون دان بیرسٹر میاں بختیار محمود قصوری، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع قصور رﺅف نواب چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچوہدری منظور احمد، سابق صوبائی وزیر آصف نکئی، سابق وزیر کرنل محمد ہاشم ڈوگر،سابق اسپیکر رانا محمد اقبال خاں،سابق صدر ڈی پی سی قصور چوہدری ظفراقبال، سمیت متعدد سیاسی سماجی،عوامی، فلاحی شخصیات نے منتخب عہدیدارانکو مبارک باد پیش کی۔