• news

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا بھکاریوں سے ستائے شہریوں کی شکا یات پر ایکشن


شیخوپورہ(نمائندہ نوا ئے وقت)بھکاریوں سے ستائے ہوئے شہریوں کی شکا یات پر سرمد تیمور بھٹی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ایکشن ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رانا خضرحیات فوکل پرسن چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ہوم ڈیپارٹمنٹ و ممبر اینٹی بیگرز کمیٹی ڈسٹرکٹ شیخوپورہ نے تھانہ سٹی اے ڈویڑن کی حدود جناح پارک، ٹیکسی سٹینڈ ،سول کوارٹر روڈ ،میڈیکل سٹور مارکیٹ ،پیشہ وارانہ گداگروں کے خلاف ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے رہائشی بھیکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکہ تھانہ اے ڈویڑن میں بند کروادیا اور چند خواتین و بچے بھیکاری کو وارننگ دی اس موقع پر دوکانداروں کو بھی وارننگ دی کہ اپنی دوکان کے سامنے ان بھکاریوں کو نہ کھڑا ہونے دئیں آپریشن کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہنوں نے ڈپٹی کمشنر کو دوعائیں دی اور کہا کہ اگر اسی طرح آپریشن ہوتا رہا تو بھیکاریوں کا خاتمہ ہوجائے گا ان گداگروں نے ہمارا جینا محال کیا ہوا ہے سکون سے نہ تو شاپنگ کر سکتے ہیں اور نہ کسی ہوٹل پر کھانا کھا سکتے ہیں

ای پیپر-دی نیشن