• news

گکھڑمنڈی:غریبوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کیلئے پوائنٹس قائم


گکھڑمنڈی(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان کے رمضان پیکیج کے سلسلہ میں کم آمدنی والے افراد کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے گکھڑ ،راہوالی اور گردونواح کے عوام کیلئے مفت آٹا تقسیم کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی گکھڑ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راہوالی میں مین پوائنٹ مقرر کردیئے گئے جس میں محکمہ مال اور فوڈ کے اہلکار آٹا تقسیم کرنے کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ، جبران لطیف قریشی ، اللہ لوک انصاری شاہد اقبال انصاری ، شاہد بھٹی اور زکریا بٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے رمضان پیکیج دے کر کم آمدنی والے افراد کو 25رمضان تک مفت آٹا دینے کا نا صرف اعلان کیا بلکہ عملی طور پر یہ کام شروع بھی کردیا گیا جو قابل ستائش ہے۔کم آمدنی والے خاندانوں کو آج سے لے کر 25رمضان المبارک تک 10کلو کے تین تھیلے مفت دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن