حافظ آباد: کسوکی روڈ پر کیتھولک چرچ کے سامنے گندے پانی سے کرسچین کمیونٹی کااحتجاج
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے کسوکی روڈ پر واقع کیتھولک چرچ کے سامنے گندا پانی کھڑا ہونے اور صفائی ستھرائی نہ کئے جانے پر کرسچین کمیونٹی سراپا احتجاج بن گئی ۔کرسچین کالونی کے مکینوںنے ٹائروںکو آگ لگا کر روڈ پر ٹریفک بلاک کردی اور میونسپل کمیٹی کے عملہ و افسران کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انکا علاقہ جوہڑ میں تبدیل ہوچکا ہے ۔مچھروںکی بہتات اور تعفن پھوٹنے سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ علاقہ مکینوںکا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوگیا ہے لیکن کمیٹی کے افسران کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کیتھولک چرچ کے سامنے کھڑا گنداپانی فوری طور پر نکلواکر یہاںپر صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے۔