عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی منزل بہت قریب ہے : صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ پوری قوم قائد عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی منزل کے بہت قریب ہے فاشسٹ امپورٹڈ حکومت اور اسکی کٹھ پتلی نگران حکومت نے نہتے پی ٹی آئی کے نوجوانوں، بوڑھوں، عورتوں اور بچوں پر ہر قسم کے تشدد، ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے لیکن عمران خان کے جانبازوں نے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حقیقی آزادی کے حصول اور عمران خان سے لازوال محبت کا دوٹوک پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت نے امپورٹڈ حکومت کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور انکی ہر تدبیر الٹی پڑ رہی ہے۔