عمران خان کی سیاست انجام کو پہنچنے والی ہے:شعیب بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما ن لیگ ویوتھ آرگنائزر پنجاب محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے،تحریک انصا ف کی سیا ست بند گلی میںداخل ہو چکی ہے انتخابات میں پی ٹی آئی تانگہ پار ٹی ثابت ہو گی، وقت ثابت کر رہا ہے کہ عمران خان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں لانچ کیا گیا ۔ان خیالات کااظہار انہو ںنے چاند حمید بٹ صدر سٹی یوتھ ونگ گوجرانوالہ ‘حافظ شیراز یوسف جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ گوجرانوالہ بننے پر ڈیرہ سجناںدا کی طرف سے عشائیہ کے موقع پر دوران گفتگو کیا‘اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹاور چاند بٹ ‘ شیخ ضیا احرار، آصف ملک، افضال ملک، طلحہ دلشاد، شرجیل انصاری ،شیراز کھوکھر ،رانا امجد،رضا خان، اویس بٹ، انور علی ودیگر بھی موجود تھے۔