مریم نواز یوتھ کی نمائندگی کررہی ہیں:بیرسٹر امجد ملک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن ترکی کے صدر میر ابرار احمد، انکے ساتھ آئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قیصر نصیر گواریہ، مسقط عمان سے سینئر نائب صدر مقصود بٹ، ہورائزن میگزین کے روح رواں ڈاکٹر رانا خالد محمود، رحمن اکرم، لائر ونگ سیالکوٹ کے عمیر بٹ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف پاکستان کے مستقبل کی یوتھ کی نمائندگی کررہی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انکی جتنی بھی خدمت کی جائے کم ہے۔ چوہدری نورالحسن تنویر نے کہا کہ میان نواز شریف عطیم لیڈر ہیں۔ انکو جلد سے جلد پاکستان آکر ملک بچانے کی اس ڈرائیو میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر میر ابرار احمد صدر پاکستان مسلم لیگ ن ترکیہ کا کہنا تھا،عمران خان نے آج تک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ نہیں کیا صرف زبانی جمع خرچ کیا،ملاقات کے اختتام پر ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ میر ابرار نے مہمانان گرامی کو پھول پیش کئے۔