دکھی لوگوں کی مدد کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں:پرویز احمد اوٹھی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری پرویز احمد خاں اوٹھی،ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال، صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑنے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے اوردکھی لوگوں کی مدد کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں چوہدری فاروق اوٹھی نے نہ صرف علاقہ کے لوگوں بلکہ ملک بھر کے مستحق افراد کی جو خدمت کی ہے مدتوں یاد رکھی جائیں گی،ہمیں بھی بے سہارا لوگوں کو سہارا دینے کا ارادہ کرنا ہوگا تاکہ شہید کا مشن جاری رہ سکے ایسے درد دل رکھنے والے افراد کبھی بھی نہیں بھولتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امین باغ نندی پور میں چوہدری فاروق احمد خان اوٹھی شہید کے سالانہ دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں عمائدین، قائدین، علماءاکرام، نعت خواں، عقیدت مندان اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔